گرمی کی شدت بڑھتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ

Jun 07, 2023 | 12:48 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: شہری ہوجائیں تیار ،آئندہ ماہ سے 3 سے 5 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ  ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قلت کے باعث بجلی پیداوار کے لیے فرنس آئل کی درآمدات کم کرنے کا فیصلہ  کر لیا گیا  ہے۔ شہریوں کو آئندہ ماہ سے 3 سے 5 گھنٹوں کی ملک گیر لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا ہوگا۔وزارت توانائی کے  مطابق  پاکستان کو تقریباً 4,000 میگاواٹ کے توانائی کی کمی کا سامنا ہے جس  کے باعث صارفین کیلئے 2 سے 3 گھنٹے تک  لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔
 وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل ) کے اجلاس میں  بھی   بجلی کی بچت کے لیے کمرشل مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔پاکستان کی مجموعی پیداواری صلاحیت 44,000 میگاواٹ ہے جب کہ کھپت 21,500 میگاواٹ ہے۔ بجلی کے صارفین   کیپسٹی چارجز میں 900 ارب روپے وصول کیے  گئے ہیں لیکن 2023-24 میں ٹیرف بڑھا کر یہ ہدف  1,400 بلین  مقرر کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں