سرکاری ملازمین کی موجیں، ڈبل تنخواہ دینے کا فیصلہ

Jun 07, 2023 | 12:33 PM

ایک نیوز: سرکاری ملازمین کی عید سے قبل موجیں لگ گئیں۔ پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ایک ماہ میں ڈبل تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلمان عیدالاضحیٰ رواں ماہ منائیں گے۔ جس کی وجہ سے پنجاب حکومت نے آئندہ ماہ کی تنخواہ عید سے قبل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب حکومت کی ہدایت پر سیکرٹری محکمہ خزانہ پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن رواں ماہ کی 23 تاریخ کو ادا کردی جائیں گی۔ اس طرح سرکاری ملازمین ایک ماہ میں ڈبل تنخواہ کا مزہ چکھ لیں گے۔ 

مزیدخبریں