وزیر خارجہ کی کربلا میں حضرت امام حسین کے روضے پر حاضری

وزیر خارجہ کی کربلا میں حضرت امام حسین کے روضے پر حاضری

ایک نیوز: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کربلا معلیٰ میں روضہ امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ  پر حاضری دی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو زرداری نے  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دورہ عراق کے دوران روضہ امام حسین علیہ السلام  پر حاضری دی ہے۔حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے روضے پر حاضری کے موقع پر شرجیل میمن، سینیٹر وقار مہدی اور ناصر حسین شاہ بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ تھے۔

 وزیر خارجہ کچھ دیر بعد نجف جا کر میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے روزضے پر بھی حاضری دیں گے جب کہ عراق کے مقامی علماء سے ملاقات بھی کریں گے۔اس کے علاوہ بلاول بھٹو آج کوفہ بھی جائیں گے اور شام کو عراق سے وطن واپسی کے لئے روانہ ہوں گے۔

اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے حضرت امام موسیٰ کاظمؑ کے روضہ مبارک پر حاضری دی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری امام موسی کاظمؑ کے روضہ مبارک پر خصوصی طور پر پہنچے تھے اور انہوں نے روضہ مبارک کے احاطے میں پودا بھی لگایا تھا۔ بلاول بھٹو زرداری نے امام موسی کاظمؑ کے روضہ مبارک پر حاضری کے دوران امت مسلمہ کے اتحاد اور ملک کی خوش حالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی ۔