ایک نیوز: کمالیہ میں نئے ڈی پی او کرار حسین نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کرار حسین نے ضلع بھر کے اہم پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف چارج شروع کردیا۔ اس حوالے سے پولیس کی بھاری نفری نے سابق ایم این اے ریاض فتیانہ کے گھر چھاپہ مارا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ریاض فتیانہ کے گھر کا گیٹ نہ کھلنے پر پولیس کے جوان سیڑھی لگا کر گیٹ سے اندر پھلانگ گئے۔ تاہم پولیس ریڈ کے دوران ریاض فتیانہ اور ان کی اہلیہ آشفہ ریاض پولیس کے ہاتھ نہ لگ سکیں۔
پولیس نے فتیانہ ہاؤس سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ یاد رہے کہ ریاض فتیانہ اور اہلیہ آشفہ ریاض تحریک انصاف کے دور حکومت میں اہم وزارتوں پر فائض رہے۔