کراچی: بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ طوفان میں تبدیل

کراچی: بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ طوفان میں تبدیل

ایک نیوز: کراچی میں بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق طوفان بیپرجوئے نے شدت اختیار کرلی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کراچی کے ساحل سے 1360 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔ کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہےمطلع جزوی طور پرابرآلود ہے۔

چیف میٹ آفس سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ فی الحال طوفان سے کراچی اور بلوچستان کی ساحلی پٹی کو خطرہ نہیں ہے۔محکمہ موسمیات طوفان کی مانیٹرنگ کررہا ہے۔