بھارتی آرمی چیف کی شیخ حسینہ واجد سے ملاقات، فوجی تعاون بڑھانے پر زور

بھارتی آرمی چیف کی شیخ حسینہ واجد سے ملاقات، فوجی تعاون بڑھانے پر زور
کیپشن: Indian Army Chief's meeting with Sheikh Hasina Wajid emphasized on increasing military cooperation

ایک نیوز: بھارتی آرمی چیف نے بنگلہ دیشی وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔ جس میں دوطرفہ فوجی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے زور دیا ہےکہ بنگلہ دیش اور بھارتی افواج کو باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنا چاہیے۔ وہ بھارتی آرمی چیف منوج پانڈے سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں۔

شیخ حسینہ واجد نے دوطرفہ تعاون کے لیے ایک نئے شعبے کے طور پر بین الاقوامی امن مہموں میں شراکت داری کی بھی تجویز دی۔ بنگلہ دیش کے دو روزہ دورے پر  ڈھاکہ  میں موجود بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے نے حسینہ کی سرکاری قیام گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ اسی دوران شیخ حسینہ نے یہ بات کہی۔

وزیراعظم کے دفتر کے ترجمان کے مطابق حسینہ واجد نے جنرل پانڈے سے کہا کہ دونوں پڑوسی ممالک کی فوجوں کے درمیان تعاون اور بات چیت کو مضبوط کیا جانا چاہیے۔ 

جنرل پانڈے نے بنگلہ دیش کے اپنے دو روزہ دورے کے آخری دن وزیر اعظم حسینہ سے ان کی رہائش گاہ پر خیر سگالی ملاقات کی۔ اپنی حکومت کی طرف سے بنگلہ دیش انسٹی ٹیوٹ آف پیس سپورٹ آپریشنز (BIPSOT) کے قیام کا حوالہ دیتے ہوئے حسینہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی بہبود کے لیے سرگرمیوں کے تبادلے کے مواقع موجود ہیں۔