رواں مالی سال میں ایف بی آر کو بڑے شارٹ فال کا سامنا، ہدف پورا نہ کرسکا

رواں مالی سال میں ایف بی آر کو بڑے شارٹ فال کا سامنا، ہدف پورا نہ کرسکا
کیپشن: In the current fiscal year, FBR faced a major shortfall and could not meet the target

ایک نیوز: حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ،رواں مالی سال 2022-2023 میں ایف بی آر اپنا ہدف پورا نہ کرسکا، مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ایف بی آرکوبڑے شارٹ فال کا سامنا رہا۔ 

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 6640 ارب روپے اکٹھا کرنے تھے تاہم ایف بی آر صرف 6200 ارب روپے ٹیکس ریونیو کی مد میں ہی اکٹھے کرسکا ہے۔ 

رواں مالی سال ایف بی آرنے ہدف سے433 ارب روپے کم ٹیکس اکٹھا کیا۔ مئی میں ایف بی آرکو54 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا رہا۔ مئی میں 621 ارب روپےکےمقابلے میں567 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو رواں ماہ اب ہدف حاصل کرنےکیلئے1440ارب روپے ٹیکس اکٹھا کرنا ہوگا۔ ایک اندازے کے مطابق ایف بی آر کو یومیہ 48 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کرنا ہے۔