پی سی بی نے اہم اجلاس طلب کر لیا

پی سی بی نے اہم اجلاس طلب کر لیا

 ایک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ  کی مینجمنٹ کمیٹی نے نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کے لیے 12 جون کو  اجلاس طلب کرلیا ہے۔

رپورٹ  کے مطابق اجلاس میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر پر بات چیت ہوگی جب کہ فرسٹ کلاس کرکٹ ، پاکستان کپ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے ایونٹس پر  بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیک ہلڈرز کو ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچرپر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں ڈیپارٹمنٹس کے حوالے سے بھی طریقہ کار طے کیا جائے گا۔

اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں ڈیپارٹمنٹس کے کردار پر بات ہو گی۔اس سال ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں ریجنل ٹیموں کے ساتھ ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔