ایک نیوز: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں ویرات کوہلی کے پاس کئی ریکارڈز توڑنے کا موقع ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں ویرات کوہلی کے پاس ڈان بریڈمین اور راہول ڈریوڈ کے ریکارڈز توڑنے کا موقع موجود ہوگا۔ ویرات کوہلی اب تک 28 ٹیسٹ سنچریاں بنا چکے ہیں مزید ایک سنچری انھیں سابق آسٹریلین بیٹر بریڈمین کے ہم پلہ بنادے گی، متحرک کرکٹرز میں ویرات کوہلی جو روٹ کے برابر بھی ہوسکتے ہیں۔
جوئی روٹ نے بھی 29 سنچریاں بنارکھی ہیں جبکہ آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ 30 سنچریوں کے ساتھ ان سے آگے ہیں۔اس کے علاوہ ویرات کوہلی آسٹریلیا کیخلاف باہمی مقابلوں میں مزید 188 رنز جوڑنے پر وہ راہول ڈریوڈ کا ریکارڈ بھی توڑسکتے ہیں، موجودہ ہیڈ کوچ نے کینگروز کیخلاف 2166 رنز بنارکھے ہیں۔
کوہلی اب تک 24 میچز میں 48.26 کی اوسط سے 1979 رنز اپنے نام کرچکے ہیں ، سچن ٹنڈولکر اس معاملے میں 3630 رنز بناکر نمایاں ترین ہیں جبکہ لکشمن 2434 رنز نام درج کراچکے ہیں۔اس کے علاوہ کوہلی کو آسٹریلیا کیخلاف 2 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے لیے 21 رنز جبکہ تمام فارمیٹس میں 5 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 55 کی اننگز درکار ہے۔