ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

ایک نیوز: آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل میچ آج  سیکیننگٹن اوول، لندن  میں شروع ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی سری لنکا کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ میں فتح کے ساتھ ہی  بھارت نے ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا تھا۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مایہ ناز فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز کریں گے جبکہ بھارتی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز روہت شرما لیڈ کریں گے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی  فاتح ٹیم 16 لاکھ امریکی ڈالر  انعام کی حقدار ٹھہرے گی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ امریکی ڈالر انعام میں ملیں گے۔کین ولیمسن کی زیرقیادت نیوزی لینڈ کی ٹیم نے  دو سال قبل ساتھمپٹن میں بھارتی ٹیم کو فائنل میں 8وکٹوں سے شکست دی تھی اور فاتح قرار پائی تھی۔