امریکا:ہائی اسکول کے قریب فائرنگ، 2 افراد ہلاک

Jun 07, 2023 | 10:17 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: امریکا کی ریاست ورجینیا کے ایک ہائی اسکول کے قریب فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 5 خمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہائی اسکول میں گریجویشن کی تقریب ختم ہونے کے فوری بعد حملہ آور نے فائرنگ کی۔

رپورٹس کے مطابق موقع سے فرار ہونے والے 19 سالہ حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا ماننا ہے کہ ملزم ہلاک ہونے والے کسی ایک شخص کو جانتا تھا، کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ فائرنگ کی آواز سن کر علاقے میں بھگدڑ مچ گئی تھی۔

مزیدخبریں