بینزیما نےریال میڈرڈ کو خیر باد کہہ دیا، سعودی کلب میں خیر مقدم

بینزیما نےریال میڈرڈ کو خیر باد کہہ دیا، سعودی کلب میں خیر مقدم

ایک نیوز: سعودی عرب کی چیمپیئن فٹبال کلب الاتحاد کے شائقین نے عالمی شہرت یافتہ فٹبال کھلاڑی کریم بینزیما سے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کریم بینزیما نے 14 سال بعد  رئیل میڈرڈ کو  خیر باد کہا ۔ ریال میڈرڈ کی جانب سے بتایا گیا  کہ سعودی عرب کی معروف فٹبال کلب الاتحاد کی جانب سے کریم بینزیما کو ایک پیشکش موصول ہوئی ہے۔کریم بینزیما اپنے سابق ساتھی کرسٹیانو رونالڈو کی النصر کلب میں شمولیت کے بعد  سعودی عرب میں کھیلنے والے دوسرے بڑے سٹار بن سکتے ہیں۔
کریم بینزیما نے اس بات کی ہے کہ وہ  اس سال موسم گرما میں اپنی کلب کو خیرباد کہہ دیں گے ۔سعودی چیمپین فٹبال کلب الاتحاد کے حامی اب امید کر رہے ہیں کہ  آئندہ چند دنوں میں لیجنڈ کھلاڑی کے ساتھ معاہدے پر مہر ثبت ہو سکتی ہے۔

https://www.pnntv.pk/digital_images/large/2023-06-07/news-1686115121-3996.jpg
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر الاتحاد کلب نے فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما سے معاہدے کی تصاویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ سعودی کلب نے بینزیما کیساتھ فی سیزن 200 ملین یورو یعنی (پاکستانی روپوں میں 61 ارب 20 کروڑ سے زائد) سالانہ معاہدہ کیا ہے۔

اس سے قبل کریم بینزیما نے گزشتہ سیزن  ریال میڈرڈ سے معاہدے کی توسیع پر دستخط کیے تھے  لیکن انہیں کلب کی جانب سے اگلے سیزن کیلئے کوئی جواب نہیں دیا گیا جس کے بعد انہوں نے سعودی کلب سے معاہدہ کرلیا۔

بینزیما نے 2009 میں اولمپک سے ریال میڈرڈ میں شمولیت اختیار کی اور اس کے بعد سے 647 میچوں میں 353 گول اور 165 اسسٹ فراہم کرچکے ہیں۔ اسٹار فٹبالر سال 2022-23 کے سیزن میں انجری کے شکار ہونے کی وجہ سے 42 مقابلوں میں 30 گول کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔اسٹار فٹبالر کی موجودگی میں میڈریڈ نے 5 چیمپئنز لیگ، 4 لا لیگا ٹائٹل اور 3 کوپا ڈیل رے ٹائٹل جیتے۔