ایک نیوز: نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں نیب راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین اور ان کی اہلیہ کو آج طلب کر لیا۔
نیب نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو آج 11 بجے نیب راولپنڈی دفتر طلب کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو نیب سوالنامے کے تمام سوالات کے جواب لانے کے ساتھ کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، نیب نے ان کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے دوبارہ کا نوٹس جاری کیا تھا۔
نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کو بھی آج طلب کیا ہے۔
نیب نے سابق خاتون اول کو بطور گواہ نوٹسزجاری کیے، نیب کی جانب سے عدالت میں بتایا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کی گرفتاری نہیں چاہیے۔
سابق خاتون اول سے القادر ٹرسٹ کی دستاویزات رجسٹریشن اور ایچ ای سی سے رجسٹریشن سمیت ملنے والے عطیات کی تفصیل بھی طلب کی گئیں ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب میں اپنا جواب بھی گزشتہ روز جمع کروا دیا، عمران خان نے نیب کے سامنے 8 جون کو پیش ہونے کی کی استدعا کر دی۔
تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ 8 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے،سیکورٹی خدشات کی وجہ سے 7 جون کو نہیں پیش ہو سکتا،میری پیشی کے دوران پولیس کو سیکورٹی انتظامات کرنے پڑتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب کے 12 سوالوں کے جواب بھی جمع کروا دئیے۔