گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے کنسرٹ کے دوران مکھی نگل لی،ویڈیووائرل

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے کنسرٹ کے دوران مکھی نگل لی،ویڈیووائرل
کیپشن: گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے کنسرٹ کے دوران مکھی نگل لی،ویڈیووائرل

ایک نیوز :ہالی ووڈ کی معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ گذشتہ دنوں لائیو کنسر ٹ کے دوران ناخوشگوار واقعہ رونما ہوگیا،گلوکارہ نے لائیو کنسرٹ کے دوران مکھی نگل لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کے شہر شکاگو میں اتوار کے روز ٹیلر سوئفٹ لاکھوں مداحوں کے سامنے کنسرٹ کررہی تھیں ان کے منہ میں ایک مکھی چلی گئی جسے انہوں نے نگل لیا۔سوشل میڈیا پر مکھی نگلنے کے بعد انہیں ابکائیاں لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔گلوکارہ سٹیج پر کھانسنے لگیں۔


گلوکارہ نے ہنستے ہوئے اپنی کھانسی کی وجہ بھی بتادی کہ انہوں نے کوئی مکھی نگل لی ہے،تاہم انہوںنے اس صورت حال کو کنٹرول کرتے ہوئے کہا کہ یہ مزے دار تھی جس پر ان کے مداح بے ساختہ مسکرانے لگے۔رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے پروگرام منسوخ نہیں کیا اور گلوکاری کا سلسلہ جاری رکھا۔