راتوں رات امریکی ڈالر 186روپے کا کیسے ہوگیا؟؟

راتوں رات امریکی ڈالر 186روپے کا کیسے ہوگیا؟
کیپشن: suddenly dollar price decrease in pakistan rupee become strong currency
سورس: google

ایک نیوز :عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل نے راتوں رات پاکستانی کرنسی کی قدر بڑھا تےہوئے ڈالر کی قیمت 186.73کردی جبکہ گوگل نے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 232.06روپے کردی۔
تفصیلات کےمطابق گوگل پر ڈالر اور یورو سمیت غیر ملکی کرنسی کے غلط ریٹس دکھائے جانے لگے۔مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تین سوروپے کے قریب پہنچی ہوئی ہے مگر گوگل پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 186.73دکھائی جاتی رہی ۔تاہم بعد میں غلطی کا احساس ہونے پر گوگل نے اس کی تصحیح کردی ۔

صرف ڈالر ہی نہیں گوگل پر برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 232.06جبکہ متحدہ عرب امارات کا ایک درہم 50روپے 84پیسے کا دکھایا جاتا رہا ۔گوگل نے اسی طرح ہر کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر بڑھا دی غیر ملکی کرنسی کی قیمت کم کردی ۔


یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ گوگل پر اس طرح کا بلنڈر ہوا ہو پہلے بھی گوگل کئی مرتبہ پاکستانی کرنسی کی قدر غلط دکھا چکا مگر بعدمیں غلطی کی نشاندہی پراس کی تصحیح کردی جاتی ہے ۔