ایک نیوز :پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارں میں موسم گرما کی تعطیلات شروع ہوگئیں ۔
پیر کو پڑھائی کا آخری روز تھا اس لئے بچوں کی حاضری انتہائی کم رہی۔ سکولوں میں آخری روز بچوں کی حاضری انتہائی کم رہی جہاں تقریباً 50 فیصد بچے غیرحاضر رہے۔ ایسے سکولوں میں آخری روز نصابی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔
بچوں کو چھٹیوں کا ہوم ورک دیا گیا جس پر بچوں کا کہنا تھا کہ ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد چھٹیاں دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ گزاریں گے۔ خیال رہے کہ لاہور بھر کے سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد 20 اگست سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا، شہر کے کسی بھی سکول میں چھٹیوں کے دوران سمر کیمپ یا پیپر لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔