ایک نیوز :سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی نے کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا سے پتا چل رہا ہے میرے خلاف ایک نئی ایف آئی آر کاٹی گئی ہے، کہا جارہا ہے کہ میں نے سوا 5 کروڑ کی منی لانڈرنگ کی ہے۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ پہلے نیب نے میرے اثاثوں کی چھان بین کی اور عدالت میں کہا سارے اثاثے جائز ہیں، پھر انہی اثاثوں پر ایف آئی اے نے پرچہ کیا جو ہائی کورٹ سے خارج ہوگیا۔
میڈیا اور سوشل میڈیا سے پتہ چل رہا ہے کہ میرے پر ایک نئی FIR کاٹی گئی ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ سوا 5کروڑ کی منی لانڈرنگ کی ہے ۔ پہلے نیب نے میرے سارے اثاثوں کی چھان بین کی اور عدالت میں آکر کہا کہ سارے اثاثے جائز ہیں اور ہم اپنا کیس ختم کر رہے ہیں۔ پھر انہی اثاثوں پر ایف آئی اے نے…
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) June 6, 2023
مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ میرے سارے اثاثے ڈکلیئرڈ اور ٹیکس شدہ ہیں، اثاثوں کی تفصیل ہر سال ایف بی آر اور الیکشن کمیشن میں جمع کرائی جاتی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سوا 5 کروڑ کا جو الزام لگایا جارہا ہے اس کی وضاحت میں نے کچھ دن پہلے بھی دی تھی، یہ رقم ڈکلیئرڈ ہے، میرے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہوئی اور میری ملکیت ہے۔ مونس الٰہی نے کہا کہ اس رقم کا پورا منی ٹریل میری ٹیکس ریٹرن میں موجود ہے۔