ایک نیوز :قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرتک کرنے پر بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیرنورمحمددومڑسےمحکمہ منصوبہ بندی وترقیات کاقلمدان واپس لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے چیف سیکرٹری کی خدمات واپس لینے کے لئے وزیراعظم کو مراسلہ بھجوا دیا۔نورمحمددمڑسےقومی اقتصادی کونسل کےاجلاس میں شرکت پرقلمدان واپس لیاگیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نےقومی اقتصادی کونسل کےاجلاس میں شرکت نہ کرنےکافیصلہ کیاتھا۔
خیال رہے کہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا۔مالی سال2022-23 کے نظر ثانی شدہ ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی گئی۔
مالی سال 2023-24 کیلئے قومی ترقیاتی بجٹ کی بھی منظوری دے دی گئی،اعلامیہ کے مطابق رواں سال وفاقی پی ایس ڈی پی 714 ارب، صوبائی ترقیاتی بجٹ 1598 ارب روپے رہی۔