بحیرہ عرب میں طوفان بائے پر جوائے تشکیل پاگیا

Jun 07, 2023 | 00:26 AM

ایک نیوز :کراچی کے جنوب سے 1420 کلومیٹر دور بحیرہ عرب میں طوفان تشکیل پاگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں موجود ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا۔سمندری طوفان کا نام بائے پر جوائے رکھا گیا ہے۔

 محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے 1420 کلومیٹر دور ہے، سمندری طوفان کے مرکز کے گرد ہواؤں کی رفتار 60 سے 70کلومیٹرہے۔ 24 سے 36 گھنٹوں میں طوفان شدت اختیار کرسکتا ہے، سمندری طوفان شمال اور شمال مغرب کی جانب حرکت کرتا رہے گا تاہم پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کو طوفان سے خطرہ نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کو مانیٹر کررہا ہے۔

مزیدخبریں