عام غلطی جو اسمارٹ فون کی بیٹری خراب کر سکتی ہے

Jun 07, 2023 | 00:23 AM

ایک نیوز : موسم گرما کے دوران سورج کی شعاعوں کی حرارت سے موبائل ڈیوائس کے اندرونی سرکٹ کو نقصان پہنچ سکتا ہے جس سے بیٹری لائف متاثر ہوتی ہے۔

اگر آپ دھوپ میں اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں تو سورج کی حرارت کے باعث اسکرین کو نقصان پہنچنے کا خطرہ بڑھتا ہے جبکہ ڈیوائس کی پرفارمنس متاثر ہوتی ہے۔اگر چار دیواری سے باہر فون استعمال کرتے ہوئے وہ معمول سے زیادہ گرم محسوس ہو تو بہتر ہے کہ اسے سائے میں رکھ دیں تاکہ اس کی بیٹری لائف متاثر نہ ہو۔

ماہرین کے مطابق موسم گرم کے دوران فون کو دیگر ڈیوائسز جیسے لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر سے دور رکھیں تاکہ وہ زیادہ گرم نہ ہو سکے۔

اسی طرح اگر فون استعمال نہیں کر رہے تو اسے کسی گرم جگہ پر رکھنے سے گریز کریں یا رکھنے پر مجبور ہیں تو سوئچ آف کر دیں۔فون کی بیٹری لائف بچانے کا ایک طریقہ اسے فون کیس سے نکال لینا ہے تاکہ وہ زیادہ گرم نہ ہو سکے۔

کوشش کریں کہ فون کو براہ راست سورج کی روشنی میں استعمال نہ کریں تاکہ سورج کی حرارت زیادہ جذب نہ ہو سکے جبکہ فون کی اسکرین برائٹنس کم کردیں۔خاص طور پر اگر اسکرین گرم محسوس ہو رہی ہو تو اس کا مطلب ہے کہ ڈیوائس کا سینٹرل پراسیسنگ یونٹ (سی پی یو) زیادہ گرم ہو رہا ہے تو برائٹنس کو کم کر دیں۔

گرم موسم میں چارجنگ کے دوران فون کو استعمال کرنے سے گریز کریں تاکہ وہ زیادہ گرم نہ ہو سکے۔

مزیدخبریں