دوسری عالمگیر جنگ کا پراسرار بنکر دریافت

 دوسری عالمگیر جنگ کا پراسرار بنکر دریافت
کیپشن: Mysterious Second World War Bunker Discovered

ایک نیوز : دوسری عالمی جنگ میں جاپانی افواج کے چینی فوجیوں پر ظلم و تشدد کا ایک اور ثبوت سامنے آیا ہے۔ اس کی تصدیق چینی ماہرینِ آثارقدیمہ نے کی ہے جنہوں نے ایک زیرِ زمین خفیہ فوجی بنکر دریافت کی ہے۔
اس بنکر میں جاپانی عسکری سائنسداںوں نے چینی جنگی قیدیوں اور دیگر افراد پر عجیب وغریب اور ہولناک طبی تجربات کئے تھے جن کا تذکرہ جنگی تاریخ میں ملتا ہے۔

 جاپانی شاہی افواج نے اسے یونٹ 731 کا نام دیا تھا۔ چینی علاقے اینڈا کے پاس اس بنکر میں 1935 سے 1945 تک ہولناک سائنسی تجربات کئے گئے تھے۔ جاپانیوں نے چینی قیدیوں کو بے ہوش کئے بغیر ان کی سرجری کی، ان پر جراثیم کے اثرات دیکھے اور کئی طرح کے کیمیائی تجربات کے لیے انہیں تختہ مشق بنایا گیا تھا۔