ڈالرکے ساتھ سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے

ڈالرکے ساتھ سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے
ایک نیوز نیوز: پاکستانی صرافہ بازار میں ڈالر کے سا تھ ساتھ سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے ۔ سونے کی قیمت میں میں 12 سو 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سونے کے بھاؤ میں ایک ہزار 250 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 43 ہزار 250 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 72 روپے اضافے سے 1 لاکھ 22 ہزار 814 روپے ہوگئی ہے جب کہ میں سونے کی عالمی قیمت معمولی کمی کے بعد 1854 ڈالرز فی اونس ہوگئی ہے۔