یہ فون کافی حد تک جی ٹی نیو 3 سے ملتا جلتا ہے۔
جی ٹی نیو 3 ٹی میں کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 870 پراسیسر دیا گیا ہے۔
اس فون میں 6.62 انچ کا ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ سے لیس ہے۔
جی ٹی نیو 3 ٹی میں 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے جبکہ اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج رئیل می یو آئی 3.0 سے کیا گیا ہے۔
فون کے اندر 5000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جس کے ساتھ 80 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔
جی ٹی نیو 3 ٹی کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے۔
اس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے دیے گئے ہیں۔
فون کی دستیابی کے بارے میں تو کمپنی نے کچھ نہیں بتایا مگر اس کی قیمت 470 ڈالرز (94 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔