آئی فون اورایپل صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

Jun 07, 2022 | 15:21 PM

Suhail Ahmad
ایک نیوز نیوز: امریکی کمپنی ایپل نے آئی فونز کے لیے سافٹ ویئر اپ ڈیٹس اور تازہ ترین ایم ٹو چپ کے ساتھ چلنے والی میک بک ایئر متعارف کروا دی ہے۔
ایپل نے اپنی دوسری بڑی سالانہ ورلڈ وائڈ ڈویلپرز کانفرنس میں ایک نیا کار ڈیش بورڈ بھی پیش کیا جو فورڈ اور جیگوار سمیت نئے ماڈلز میں آئے گا۔ اس کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ اور سیفٹی کے لیے متعدد فیچرز بھی ہوں گے۔ سب سے زیادہ اہم خریدیں ابھی اور ادائیگی بعد میں سروس متعارف کرائی ہے ۔
آئی فونز کے لیے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 16 میں لاک سکرین نئے وجیٹس، زیادہ پرسنلائزیشن اور نئی طرح کے نوٹیفکیشنز سے مزین ہو گی۔ایپل پے استعمال کرنے والے صارفین اب اس ایپ کے ذریعے خریداری کر کے اس کی ادائیگی بغیر کسی اضافی فیس کے چھ ہفتوں میں چار اقساط کی صورت میں کر سکیں گے۔
ایپل نے ایم ٹو چپ متعارف کروائی ہے، جو کمپنی کی پہلی اِن ہاؤس چپ ایم ون کی جگہ لے گی۔24 گیگا بائٹ میموری کے ساتھ آنے والی نئی چپ گذشتہ چپ سے 18 فیصد بہتر ہے اور فور۔ کے اور ایٹ ۔ کے ویڈیوز کی سٹریمز کو پلے بیک کر سکتی ہے۔ایپل نے نئی چپ کے ساتھ دوبارہ ڈیزائن کی گئی میک بک ایئر اور میک بک پرو بھی لانچ کی ہے۔
طاقت ور ایم ٹو چپ کو ایک بالکل نئے میک بک ایئر میں لگایا جائے گا، جسے ایم ٹو چپ کے لحاظ سے دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس میک بک کا وزن صرف 2.7 پاؤنڈز ہے، یہ 11.3 انچ موٹی ہے، اس میں 13.6 انچ لکویڈ ریٹینا ڈسپلے، ایک میگ سیف چارجنگ سسٹم اور ہیڈ فون جیک بھی ہے۔میک بک ایئر کی قیمت 1199 ڈالرز سے شروع ہوگی اور یہ سرمئی، سونے، چاندی اور نیلے رنگ میں دستیاب ہوگی۔میک بک پرو کی قیمت 1299 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے۔ دونوں لیپ ٹاپ اگلے ماہ دستیاب ہوں گے۔
آئی پیڈ او ایس 16 میں فری فارم پروڈکٹیویٹی ایپ ہوگی، جس سے صارفین فیس ٹائم ویڈیو میٹنگز میں آئیڈیاز شیئر کر سکیں گے۔کام کو تیز بنانے کے لیے آئی پیڈ ایپس کو مزید ’ڈیسک ٹاپ نما‘ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے آئی پیڈ پرو اب ایک دوسری سکرین پرایپس کے گروپ دکھائے گا۔
ایپل کی نئی گھڑی او ایس نو میں ورک آؤٹ کے لیے نئے میٹرکس اور ورزش کے لیے ہارٹ ریٹ زونز ہوں گے۔وقع ہے کہ اس کو جلد ہی آٹریل فبریلیشن ہیلتھ فیچر کے لیے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی کلیئرنس مل جائے گی۔سافٹ ویئر کی یہ نئی اپ ڈیٹ صارفین کو ادویات کی فہرست بنانے اور انہیں ادویات لینے کی یاد دہانی کرانے میں بھی مدد کرے گی۔
ایپل نے نئے آئی او ایس پر سکیورٹی فیچرز میں بھی اضافہ کیا ہے۔ اس نے سیٹنگز ایپ میں سیفٹی چیک لانچ کیا ہے، صارفین اب اپنی لوکیشن تک رسائی کو روک سکتے ہیں۔ جبکہ صارفین سیفٹی چیک پیج سے اضافی حفاظت کے لیے دیگر ڈیوائسز پر آئی کلاؤڈ اکاؤنٹس سے بھی لاگ آؤٹ کرسکتے ہیں۔
وینٹچورا نامی نئے میک او ایس میں میل ایپ، کیمرہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹس اور بہتر پیداواری خصوصیات کی اپ ڈیٹس ہوں گی۔
مزیدخبریں