سی سی پی او آفس کے قریب پلازہ میں آتشزدگی، دم گھٹنے سے خاتون جاں بحق

سی سی پی او آفس کے قریب پلازہ میں آتشزدگی، دم گھٹنے سے خاتون جاں بحق
ایک نیوز نیوز: سی سی پی او آفس لاہور کے قریب واقع رحمان پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی دم گھٹنےسے ایک خاتون چل بسیں۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 کے مطابق اب تک عمارت سے 23 افراد کو نکالا جا چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سول لائن کے علاقہ فیصل چوک کے قریب رحمان پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو اور ایدھی کے رضاکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ تاہم آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ آتشزدگی کےباعث دفاتر اور شورومز میں موجود لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا