حج پر جانے والے پاکستانیوں کیلئے بری خبر

Jun 07, 2022 | 14:45 PM

muhammad zeeshan
ایک نیوز نیوز: حج 2022 کے لئے اپلائی کرنے والے سینکڑوں درخواست گزار بینکوں اور وزارت مذہبی امور کی نااہلی کی وجہ سے خوار ہورہے ہیں.
ذرائع کے مطابق قرعہ اندازی میں کامیاب قرار پانے والے 1200 سے زائد درخواست گزار پھنس چکے ہیں جس کا حل وزارت مذہبی امور تلاش کرنے میں تاحال ناکام ہے۔
وزارت مذہبی امور متاثرہ درخواست گزاروں کو صرف تسلیاں دے رہی ہے اور اس نے سارا ملبہ بینکوں پر ڈال دیا ہے، وزارت مذہبی امور بینکوں پر جرمانہ عائد کرنے پر بھی غور کررہی ہے۔
کئی روز گزرنے کے باوجود ابھی تک وزارت کوئی حل تلاش کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے جب کہ درخواست گزاروں نے کامیابی کا میسج ملنے پر 9 مختص بینکوں میں رقوم بھی جمع کروادی ہیں۔
تاہم بینکوں کی جانب سے بروقت ڈیٹا اپ ڈیٹ نہ کرنے پر درخواست گزار ناکام قرار دے دیے گئے ہیں اور درخواست گزار بینکوں میں مکمل رقوم کی ادائیگی کے باوجود ناکام ہوگئے۔
مزیدخبریں