آم کون سا اچھا، سندھڑی یا چونسہ ، سوشل میڈیا پر جنگ چھڑ گئی

Jun 07, 2022 | 13:02 PM

Suhail Ahmad
ایک نیوز نیوز: سندھڑی اچھے آم ہیں یا چونسہ ، سوشل میڈیا پر دونوں اقسام کے پرستاروں میں جنگ چھڑ گئی، دلائل کا انبار لگادیا گیا۔
موسم گرما کا سب سے زیادہ انتظار بچوں کو چھٹیوں کا اور بڑوں کو آموں کا ہوتا ہے ۔ آپ کو کونسا آم پسند ھے؟؟
چونسہ' لنگڑہ ' سندھڑی 'دسہری یا انور رٹول۔ لیکن کہتے ہیں آم ہوتا ہے چاہے سندھڑی ہو یا چونسہ۔۔
لیکن سوشل میڈیا پر ایک جنگ برپا ہے سندھڑی کو پسند کرنے والوں کے اپنے دلائل ہیں اور چونسہ کے پرستاروں کے پاس وضاحتوں کے ڈھیر ہیں ۔
سندھڑی کے شوقین کہتے ہیں کہ آم ہے تو بس سندھڑی یہ بڑا ، میٹھا ہی میٹھا، کوئی ریشہ نہیں مانو شہد کے گھونٹ گلے سے اترتے جارہے ہیں ، اور چونسہ کے ماننے والے کہتے ہیں کہ سندھڑی بھی کوئی آم ہے چینی ہے چینی۔ آم ہے تو بس چونسہ ۔ منہ سے لگاتے ہی خوشبو ، لذت اور چاشنی کے سب ذائقے چھا جاتے ہیں اور جنت کے میووں کامزہ آنے لگتا ہے۔
پاکستان میں تین سو سے زائد اقسام کے آم پیدا ہوتے ہیں اورمزے کی بات ہے کہ جنگ ان دونوں اقسام پر ہورہی ہے ۔ ہرعمر کا بندہ اسے شوق سے کھاتا ہے۔ بلکہ یہ واحد پھل ہے جس سے بننے والی ڈشز بھی بے شماربھی ہیں اور ہر ذائقہ کی بھی ہیں میٹھی‘ نمکین اور ترش تینوں ذائقوں کی ڈشز اس سے تیار کی جا سکتی ہیں ، یادرہے برصغیر کے اس پھل کو یہ منفرداعزاز بھی حاصل ہے کہ اس کا اچار بنایا جاتا ہے ۔ ڈھائی ہزار برس سے ساون، انبوا کا پیڑ، پیڑ پے جھولا اور جھولے میں پینگیں جھولتی ناری یہ ہمارے ناسٹلجیا اور ثقافتی تصور کا ایک حصہ ہیں۔
لیکن بات ہورہی تھی آم کی توبھائی اس میں ہم غالب کے طرف دار ہیں یعنی آم چاہے سندھڑی ہوں یا چونسہ لیکن بہت سے ہوں ۔ تو آپ کو کون سا آم پسند ہے سندھڑی یا چونسہ ؟
سوشل میڈیا پر جاری تبصروں پر ایک نظر:











مزیدخبریں