ایلون مسک کی ٹوئٹر معاہدہ منسوخ کرنے کی دھمکی

Jun 07, 2022 | 12:07 PM

Suhail Ahmad
ایک نیوز نیوز: سپیس ایکس اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے ایک خط میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے متعلق مزید معلومات طلب کرتے ہوئے کہا ہے وہ اس کو خریدنے کا معاہدہ ختم کر سکتے ہیں۔
مسک کا موقف تھا کہ اس سائٹ پر اس سے کہیں زیادہ سپیم اور جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیں، جس کا وہ اعتراف کر چکی ہے۔
اب انہوں نے اپنے چیف لیگل آفیسر کے ذریعے ٹوئٹر کو خط لکھ کر مزید معلومات طلب کی ہیں کہ پلیٹ فارم پر موجود کتنے اکاؤنٹس اصل میں حقیقی ہیں۔ٹوئٹر نے پیشکش کی ہے وہ تحریری طور پر یا ایلون مسک سے بات کرکے اپنے جانچ کے طریقہ کار کے بارے میں مزید تفصیلی معلومات فراہم کر سکتا ہے۔
لیکن ٹیسلا کمپنی کے مالک نے ٹوئٹر کے ٹیسٹنگ طریقہ کار کو ’ناکافی‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود ٹیسٹنگ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں ٹوئٹر کا نجی ڈیٹا دیا جائے تاکہ وہ اپنا تجزیہ کر سکیں۔ اور اشارہ دیا کہ اگر وہ مطمئن نہیں ہوئے تو وہ ٹوئٹر کی خریداری سے پیچھے ہٹ کر اس معاہدے کو مکمل طور پر منسوخ کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں