چئیرمین نیب کی تعیناتی کیلئے چیف جسٹس سے مشورے کی درخواست مسترد

Jun 07, 2022 | 11:30 AM

Suhail Ahmad
ایک نیوز نیوز: چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب) کی تعیناتی کے لیے چیف جسٹس پاکستان سے مشاورت کی درخواست مسترد کردی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لیے چیف جسٹس پاکستان سے مشاورت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔
وکیل درخواست گزار نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کا موقف اپنایا، تو چیف جسٹس نے کہا کہ اس فیصلے میں سپریم کورٹ کی صرف ابزرویشن تھی۔سپریم کورٹ کے جس فیصلے کا آپ نے حوالہ دیا اس کے بعد کافی فیصلے آ چکے ہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دلائل کے بعد درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ عدالت پارلیمنٹ کو ہدایات نہیں دےسکتی ہے، یہ پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔
مزیدخبریں