محکمہ خزانہ کے دستاویز کے مطابق پنجاب میں 4 کھرب 80 ارب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام، نئے مالی سال میں 2 کھرب 65 ارب روپے جاری ترقیاتی سکیموں کیلئے اور لاہور کے لیے 62 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج مختص کرنے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔
ایک کھرب 30 ارب روپے سے پنجاب میں نئے ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کو ایک ارب 90 کروڑ روپے ترقیاتی سکیموں کے لئے دیئے جائیں گے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے پنجاب حکومت سے آئندہ مالی میں 78 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز مانگ لیے۔ پنجاب میں ہیلتھ انشورنس پروگرام کے یونیورسل ہیلتھ کوریج منصوبے کیلئے 60 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔
گوجرانوالہ میں ڈی ایچ کیو میں سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک ارب 23 کروڑ روپے مختص کیے جائیں۔ نواز شریف میڈیکل کالج، گجرات یونیورسٹی اور ڈی ایچ کیو گجرات کیلئے 35 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان میں نئے بلاک کی تعمیر کیلئے محکمہ صحت پنجاب نے 70 کروڑ روپے مانگ لیے۔ پی کے ایل آئی میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ایک ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز مانگ لیے۔