پنجاب بھر میں تعلیمی سرگرمیاں آج سے دوبارہ بحال

Jun 07, 2021 | 12:08 PM

admin
اسلام آباد: پنجاب بھر میں تعلیمی سرگرمیاں آج سے 50 فیصد حاضری کےساتھ بحال ہوگئیں۔ تعلیمی ادارے ‏ہفتے میں 4 ‏دن کھولیں گے اور ایک دن میں50فیصدحاضری ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق صوبے بھرمیں پہلی سے آٹھویں تک کلاسیں آج سے شروع ہو رہی ہیں جبکہ میٹرک اور انٹر کی کلاسسز یکم جون سے جاری ہیں ۔ پہلےاوردوسرےمرحلےمیں میٹرک اورانٹرکی کلاسزکاآغازہواتھا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے ‏ہفتے میں 4 ‏دن کھولےجائیں، تعلیمی ادارےمیں ایک دن میں50فیصدحاضری ہوگی۔

تعلیمی اداروں میں ایس اوپیزپرسختی سےعمل کرنےکی ہدایت جاری کی گئی ہیں ۔ محکمہ تعلیم کے مطابق ایس اوپیزکونظر اندازکرنےوالے اداروں کےخلاف کارروائی ہوگی۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ 2 ہفتوں کے دوران کورونا ویکسین لگوالیں، ہدایت پر عمل نہ کرنے والے اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

خیال رہے کہ 10 مارچ کو حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب کے 7 شہروں میں تعلیمی ادارے 2 ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ بعدازاں اسکولز بند رکھنے کے فیصلے میں 11اپریل تک توسیع کردی گئی ۔اس حوالے سے وزیر تعلیم کاکہنا تھا کہ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، ملتان، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں 15 مارچ سے بہار کی چھٹیوں کا اعلان کیا جا رہا ہے جبکہ اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بھی پیر سے دو ہفتے کے لیے بند ہوجائیں گے، اس کے علاوہ پشاور اور مظفر آباد میں بھی تعلیمی ادارے 15 سے 28 مارچ تک بند کر دیئے گئے تھے ۔

مزیدخبریں