ایک نیوز:ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر کارروائی کرکے زیادتی کے کیس میں مطلوب ملزم کی بیرون ملک فرار کوشش ناکام بنا دی ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم عامر عبداللہ اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھا ، ملزم کے خلاف تھانہ مارگلہ میں زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق سیالکوٹ سے ہے، ملزم کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل تھا ،بعد ازاں ملزم کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔