پیرس ڈائمنڈلیگ: پاکستانی جویلین تھرور ارشدندیم کی چوتھی پوزیشن، میڈل نہ جیت سکے

Jul 07, 2024 | 22:25 PM

ایک نیوز:پاکستان کے ٹاپ ایتھلیٹ ارشد ندیم کی ایک سال بعد فیلڈ پر واپسی ہوئی ہے، پیرس ڈائمنڈ لیگ میں میڈل تو نہ جیت سکے لیکن چوتھی پوزیشن حاصل کرکے اولمپکس سے قبل فارم اور  ردھم کو بحال کرلیا۔

ارشد ندیم کی ایونٹ کی بہترین تھرو 84.21 میٹر کی رہی، ارشد ندیم پہلی کوشش میں 74.11 میٹر کی تھرو پھینکنے میں کامیاب رہے،دوسری کوشش میں ارشد ندیم نے 80.28 میٹر کی تھرو پھینکی، جیولن تھرو کی تیسری باری میں ارشد ندیم نے 82.71 میٹر کی تھرو کی۔

ایونٹ کی چوتھی باری میں قومی جیولن تھرور 82.17 میٹر کی تھرور پھینکنے میں کامیاب رہے، قومی جیولن تھرور نے ایونٹ میں اپنی پانچویں کوشش میں 84.21 میٹر کی تھرو کی، ارشد ندیم ایونٹ میں شرکت کے بعد کل وطن واپس لوٹیں گے۔

وطن واپسی کے بعد ارشد ندیم دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کریں گے، ارشد ندیم کا اگلا ہدف پیرس اولمپکس ہے، جس کیلئے ارشد قومی دستے کے ساتھ 24 جولائی کو پیرس جائیں گے۔

مزیدخبریں