ایک نیوز:کراچی کے علاقہ کریم آباد کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کے پولیس افسر علی رضا اور سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگئے، ڈی ایس پی علی رضا شہید چودھری اسلم کے قریبی ساتھی تھے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے کریم آباد کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کےافسرعلی رضاشہید ہوگئے ہیں، بتایا جارہا ہے کہ کریم آباد شکیل کارپوریشن میں اپارٹمنٹ واقع ہے جو کہ سی سی ڈی افسر کی پرانی رہائش گاہ بھی تھی، ڈی ایس پی علی رضا کچھ دنوں بعد یہاں اپنے پرانے دوستوں سے ملنے آتے تھے آج بھی وہ اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھے تھے کہ اچانک نامعلوم ملزمان آئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔
فائرنگ کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کے پولیس افسر علی رضا کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،بعد ازاں پولیس حکام نے اطلاع دی کہ کریم آباد کے قریب فائرنگ سی ٹی ڈی کےافسرعلی رضاشہید ہوگئے، علی رضا کونامعلوم مسلح ملزمان نےنشانہ بنایا۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور ایس ایس پی سینٹرل سے رپورٹ طلب کرلی،حملے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیئے فوری اقدامات کئےجائیں،کرائم سین پر دستیاب شواہد کو تفتیش کے جملہ امور میں مؤثر اور مربوط بنایا جائے۔