سندھ میں رضاکارانہ خون کے عطیات کو فروغ دیا جائے گا، مراد علی شاہ 

Jul 07, 2024 | 21:06 PM

ایک نیوز:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں رضاکارانہ خون کے عطیات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کا نیشنل وڈیو کامپیٹیشن ایوارڈ تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  ملک کی 24 کروڑ آبادی میں صرف 10 فیصد لوگ رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ دیتے ہیں، سندھ میں رضاکارانہ خون کے عطیات کو فروغ دیا جائے گا، خون کی آسانی عدم دستیابی  سے ہر سال متعدد جانیں چلی جاتی ہیں،  انڈس زندگی نے صرف ایک مہم نہیں بلکہ پاکستانی عوام کو اجتماعی دعوت دی ہے، ہمیں انسانیت کے اجتماعی مقصد کے لیے متحد ہونا چاہئے ہے۔  

وزیراعلیٰ سندھ نے نیشنل وڈیو کامپیٹیشن ایوارڈ کو بلڈ ڈونیشن کی اہم شروعات قرار دیا کیونکہ یہ خون کے عطیہ کی اہمیت کی ترغیب دیتا ہے ۔ 

 وزیر اعلیٰ سندھ نے ملک میں بلڈ ڈونیشن کے نظام میں تبدیلی لاتے ہوئے عطیات سے رضاکارانہ عطیات میں تبدیل کرنے پر زور دیا  ہے،ہر فرد کے پاس جان بچانے کی طاقت ہے، خون کا عطیہ دے کر ضرورت مندوں کو کسی بھی وقت اور کہیں بھی محفوظ خون دستیاب کیا جا سکتا ہے، ہم ملکر ایک صحت مند اور مستحکم پاکستان بنا سکتے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں سے اس نیک مقصد میں ساتھ دینے اور زندگی بچانے کیلئے خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی ہے۔ 

مزیدخبریں