ایک نیوز:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے شکایت مرکز قائم کردیا جہاں شہری اپنی شکایات کے اندراج اور حل کیلءے منتخب نمائندوں سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں ایم کیو ایم کنیکٹ کمپلین سینٹر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے آج مُلک کی سیاسی تاریخ میں ایک نئی داغ بیل کی بُنیاد رکھ دی ہے اور پورے پاکستان بالخصوص سندھ کے شہری علاقوں کو مُنفرد اور مؤثر آواز دے دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے عوام کی آواز کی سنوائی کا جديد طریقہ متعارف کرایا ہے، ہم نے ایک شکایتی مرکز سینٹر قائم کردیا ہے جس پر شہری دیے گئے نمبر 021-786-111-021 پر فون کرکے اپنی شکایات درج کراسکیں گے اور ان کے حل کیلئے منتخب نمائندوں سے رابطہ کرسکیں گے۔
یہ شکایتی مرکز پورے ہفتے اور 24گھنٹے کام کرے گا، ایم کیو ایم کی قیادت جدیدطریقے کو استعمال کرکے اپنے منتخب نمائندوں اور ذمے داران کی کارکردگی کو مانیٹر کرے گی ۔