ایک نیوز:پاک فوج کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر نامور پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کو بگڑتی صحت کے پیش نظر کے ٹو بیس کیمپ سے ریسکیو کیا گیا ہے۔
تفصیلا کے مطابق نامور پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ بین الاقوامی سطح کی کےٹو ایکسپیڈیشن کا حصہ تھیں ،وہ ایکسپیڈیشن میں پاکستان اور اٹلی کےکوہ پیماؤں کی مشترکہ ٹیم کا حصہ تھیں ،انہیں 5 جولائی 2024 کو صحت کی سنگین حالت کے پیش نظر کوہ پیما مشن چھوڑنا پڑا تھا۔
ابتدائی طور پر ثمینہ بیگ کو کے ٹو بیس کیمپ منتقل کیاگیا جہاں سے انھیں گھوڑے پر واپس سکولی لے جایا گیا ، پاکستان آرمی ایوی ایشن کی ریسکیو کیلئے تیار فلائٹ موسم کی خرابی کی وجہ ممکن نہ ہوسکی،جس کے باعث انہیں سکولی سے آج صبح 10 بجےکے قریب بذریعہ سڑک منتقل کرنا شروع کیا گیا، اونچائی کم ہونے سے ثمینہ بیگ کی صحت میں بہتری آئی ہے جبکہ پاکستان آرمی کے ڈاکٹرز کی ٹیم بھی سی ایم ایچ سکردو میں تیار ہے ۔
کوہ پیما ثمینہ بیگ کی اسکردو سے مزید منتقلی کا فیصلہ انکی صحت کی حالت کا جائزہ لینے پر کیا جائے گا۔