قومی کرکٹرز کو کھیل کیلئے فٹ اور مضبوط رہنا چاہیے: ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 

Jul 07, 2024 | 16:57 PM

ایک نیوز:پاکستان ٹیم کی ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم باصلاحیت ہے،پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لئے بے تاب ہوں، قومی کرکٹرز کو کھیل کے لئے فٹ اور مضبوط رہنا چاہیے۔
جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ فٹ ہونا کھلاڑیوں کی اپنی ذمہ داری ہے،چاہتا ہوں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کرکٹرز مکمل فٹ ہوں،پاکستان کرکٹ ٹیم کو کارکردگی میں تسلسل لانا ہوگا،میرے لئے پاکستان آنا بہترین تجربہ ہے۔
ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہوم سیزن میں پاکستان ٹیم کو شکست ہوئی تھی،آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی تھی،میری گیری کرسٹن سے گفتگو ہوئی ہے،ٹیسٹ کپتان شان مسعود سے رابطے میں رہا ہوں۔

مزیدخبریں