ڈیفنس میاں بیوی کا گھریلو ملازمہ پر تشدد،ملزم گرفتار

Jul 07, 2024 | 16:49 PM

ایک نیوز:لاہور ڈیفنس بی کے علاقے میں حسام نامی شحص نے بیوی کے ساتھ مل کر 13 سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
میاں بیوی کے گھریلوملازمہ پر تشدد کے معاملے پرڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی ہدایت پر ڈیفنس بی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئےمرکزی ملزم حسام کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔
متاثرہ لڑکی کی والدہ نبیلہ بی بی کی مدعیت میں نامزد ملزم حسام اور اسکی بیوی عمائمہ کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ بچوں و خواتین پر تشدد اور ہراساں کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔

مزیدخبریں