ریسلر جان سینا کا ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان 

Jul 07, 2024 | 16:37 PM

ویب ڈیسک : ریسلنگ کی دنیا میں مقبول اور جانے مانے ریسلر جان سینا نے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔
جان سینا نےیہ اعلان ٹورنٹو میں ہونیوالےمنی ان دی بینک نامی ریسلنگ یونٹ میں کیا جس میں انہوں نے کہا کہ 2025میں وہ ریسلنگ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیں گے۔
جان سینا کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں کام کرنے کے دوران انہوں نے متعدد مشکلات کا سامنا کیا تا ہم لوگوں کی محبت نے انہیں بہت سپورٹ کیا اور آگے بڑھنے میں مدد دی۔
انہوں نے کہا کہ2025 میں ریسل مینیا بطور ریسلر انکا آخری ایونٹ ہوگا، جا ن سینا نے جو ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی، اس لکھا تھا کہ دی لاسٹ ٹائم از ناؤ۔

مزیدخبریں