اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کےوارنٹ گرفتاری جاری، گھر پر چھاپہ

Jul 07, 2024 | 15:38 PM

ایک نیوز: میانوالی پولیس نے اسلام آباد پولیس کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے گھر چھاپہ مارا، عمر ایوب گھر پر نا ہونے کے باعث گرفتار نا ہو سکے۔
 پولیس نے چھاپہ عمر ایوب کی ایف 10 والی رہائش گاہ پر مارا، پولیس کو عمر ایوب انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں مطلوب ہیں ۔
سرگودھا انسداد دہشت گردی عداکت نے عمر ایوب کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔    

عمر ایوب نے اپنے سوشل میڈٰیا  پلیٹ فارم ٹوئٹر   پر   پیغام میں کہا کہ اے ٹی سی سرگودھا نے میرے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے، کچھ دیر قبل اسلام آباد اور میانوالی پولیس نے میری گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپہ مارا ہے، فارم47 کی وفاقی و پنجاب حکومت اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کی گرفتاری کے لئے بیتاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھاپہ مارنے والوں نے ثابت کیا کہ ملک میں کوئی رول آف لاء نہیں، واضح کردوں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وزیراعظم بننے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

مزیدخبریں