صدر آصف علی زرداری کل لاہور آئینگے 

Jul 07, 2024 | 15:30 PM

ایک نیوز: صدر پاکستان آصف علی زرداری کل لاہور پہنچیں گے ، آصف علی زرداری پروفیسر وارث میر کی برسی کے سلسلے میں منعقدہ سیمنار میں شرکت کریں گے۔
 ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ صدر مملکت پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی سے ملاقات کریں گے، آصف علی زرداری پیپلز پارٹی پنجاب اور لاہور کے پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔
  آصف علی زرداری پنجاب میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کا بھی جائزہ لیں گے، صدر آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان بھی ملاقات کریں گے، صدر مملکت کا لاہور میں قیام تین دن متوقع ہے۔    

مزیدخبریں