نئے اسلامی سال کا آغاز ،غلاف کعبہ تبدیل، روح پرور مناظر

نئے اسلامی سال کا آغاز ،غلاف کعبہ تبدیل، روح پرور مناظر
کیپشن: The beginning of the new Islamic year, the cover of the Kaaba changed, soulful scenes

ایک نیوز: محرم الحرام 1446 ہجری کے آغاز پرمکہ المکرمہ میں مسجد الحرام کی انتظامیہ اورالحرمین الشریفین کی جنرل پریزیڈنسی نے غلاف کعبہ کو تبدیل کر دیا۔
  غلاف کعبہ کی تبدیلی کے وقت مسجد الحرام میں روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے،ہزاروں کی تعداد میں نمازی اور زائرین موجود تھے جو اس روح پرور تقریب کا حصہ بنے۔
تیرہ سو کلو گرام وزنی غلاف کعبہ پر 20 ملین ریال لاگت آئی ہے، غلاف کعبہ 670 کلوگرام خالص ریشم سے تیار کیا گیا ہے، غلاف کعبہ پر 120 کلو سونا ،ایک سو کلو گرام چاندی سے آیات قرآنی کو کندہ کیا گیا ہے۔
کسوہ کو تبدیل کرنے کیلئے 159 تکنیکی ماہرین اور کاریگر کو شامل کیا گیا، کسوہ فیکٹری سے نیا غلاف کعبہ مخصوص گاڑیوں میں رکھ کر مسجد الحرام منتقل کیا گیا۔