فورٹ منرو سے واپسی پرسیاحوں کی وین کو حادثہ،2جاں بحق14زخمی

Jul 07, 2024 | 15:03 PM

 ایک نیوز: سیاحتی مقام فورٹ منرو سے واپسی جانے والے سیاحوں کی وین کو سٹیل پل کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی۔
  سیاحوں سے بھری وین گردو سٹیل پل کے مقام پر کھائی میں جا گری ،حادثہ میں 2 سیاح جاں بحق 14 شدید زخمی ہوئےہیں ، چار سیاحوں کی شدید زخمی حالت میں ہسپتال کے لئے بارڈر ملٹری پولیس نے روانہ کردیا ہے۔
  سیاحوں کی بھری وین میں ایک ہی خاندان کے پندرہ سے زائد افراد سوار تھے ، حادثے کا شکار ہونے والی وین میں سیاحوں کا تعلق ضلع مظفرگڑھ علی پور سے ہے، طارق بشیر موقع پر ہی دم توڑ گئے، زخمیوں کو ہسپتال کے لئے روانہ کردیا گیا ہے۔
 کمانڈنٹ محمد اسد خان چانڈیہ بارڈر ملٹری پولیس رسیکیو موقع پر موجود ہیں ، کمانڈنٹ محمد اسد خان چانڈیہ کی قیادت میں رسیکیو آپریشن جاری ہے۔    

مزیدخبریں