استبول میں رات کے وقت آسمان پرپُراسرار چیز نمودار 

Jul 07, 2024 | 14:38 PM

ویب ڈیسک: ترکیہ کے شہر استبول میں رات کے وقت اچانک آسمان پر ایک حیران کن اور پُراسرار چیز نمودار ہوئی جس نے عوام کی توجہ حاصل کی ،بعض لوگوں نے اس چیز کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے شہر استبول کے شہریوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ منظر رات کو آسمان پر دیکھا گیا جب دم دار ستارے جیسی کوئی روشن چیز آسمان پر سفر کرتی ہوئی نظر آئی،مگر ابھی تک اس روشن چیز کے بارے میں کوئی حتمی بات سامنے نہیں آسکی ہے کہ یہ چیز کیا تھی۔ 
سوشل میڈیا پرلوگوں کا ملا جلا ُردعمل سامنے آیا ہے،کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ ایک میزائل تھا اور کچھ کا کہنا ہے کہ یہ سٹیلائٹ ہے،اکثر لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ کسی خلائی مشن کا ملبہ تھا جب کہ کسی نے اسے ٹوٹا ستارہ قرار دیا ہے۔
ترکیہ کی خلائی ایجنسی نے سوشل میڈیا پر عوام کو پُرسکون رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ ایک شہاب جیسی کوئی چیز تھی لیکن اسکی فی الوقت تصدیق نہیں کی جاسکتی، اس حوالے سے ابھی تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں