پرویز خٹک کا وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کےبیان پر ردعمل

Jul 07, 2024 | 14:25 PM

ایک نیوز: پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہوں یا کوئی بھی ہوں گواہی کے لئے بلایا گیا تو حق کی گواہی دونگا، جو دیکھا ہے جو میرے سامنے واقعات پیش آئے سب بتانے کے لئے تیار ہوں۔ 
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ علی امین بڑکیاں مارتے رہتے ہیں ، اللہ تعالی کی ذات کے علاوہ کسی سے نہ پہلے ڈرا ہوں ،2013 میں اپنی محنت سے حکومت بنائی تھی، نیب کے نوٹس ملتے آئے ہیں قانون کے مطابق مقابلہ کیا۔
سابق وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ علی امین بھی اس وقت کابینہ کا حصے تھے ان کو بھی گواہی دینی چاہے، خیبرپختونخوا میرا صوبہ اور علاقہ ہے کوئی مائی کا لال مجھ کو نہیں روک سکتا۔

سابق وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا مجھ پر کسی کا احسان نہیں تو احسان فراموش کیسے ہو سکتا ہوں، 2013 میں اپنی محنت سے کم ممبران پر حکومت بنائی، کسی نے احسان کرکے وزیراعلیٰ نہیں بنایا۔

مزیدخبریں