پنجاب پولیس کیجانب سے محرم الحرم کے سکیورٹی انتظامات مکمل 

پنجاب پولیس کیجانب سے محرم الحرم کے سکیورٹی انتظامات مکمل 
کیپشن: Security arrangements for Muharram have been completed by Punjab Police

ایک نیوز: پنجاب پولیس نے عزاداری جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے، لاہور سمیت صوبہ بھر میں عشرہ محرم میں 10 ہزار 700 سے زائد عزاداری جلوس، 38 ہزار سے زائد مجالس منعقد ہونگی۔
 آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ بھر میں 02 لاکھ 15 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، صوبائی دارالحکومت میں 28 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی پر تعینات ہونگے، پنجاب پولیس کو امن برقرار رکھنے کیلئے رینجرز اور پاک آرمی سمیت سکیورٹی اداروں کی معاونت حاصل ہو گی۔
 مجالس سکیورٹی پر 66 ہزار، عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی انتظامات میں 45 ہزار سے زائد کمیونٹی رضا کار بھی معاونت فراہم کریں گے، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ ، ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈ ، پیرو سمیت تمام فیلڈ فارمیشنز محرم سکیورٹی انتظامات میں فرائض سر انجام دیں گے، صوبہ بھر میں 633، لاہور میں 283 مقامات کو فلیش پوائنٹس قرار دیا گیا ہے۔
 ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لاہور میں 54 مقامات انتہائی حساس، 229 حساس قرار، اضافی نفری تعینات کی جائے گی،صوبہ بھر میں 586 مقامات حساس، 146 مقامات انتہائی حساس قرار دئیے گئے،عشرہ محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 کے نفاذ پر پابندی یقینی بنائے گی،ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، نفرت آمیز مواد کی تشہیر، اشتعال انگیزی پر پابندی ہو گی۔
 ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کے طرف سے 07 تا 10 محرم الحرام کے دوران ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہو گی، علما کرام، امن کمیٹیوں، مجالس و جلوسوں کے منتظمین کے ساتھ کوارڈینیشن مکمل ہے، طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ جلوس، مجالس کی اجازت نہیں ہوگی۔
لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی پاسداری پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، اشتعال انگیزی کے خطرے کے پیشِ نظر فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے،سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر کے مرتکب قانون شکن عناصر کی سرکوبی یقینی بنائیں۔
آر پی او، سی پی اوز، ڈی پی اوز، ٹریفک افسران سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں، تمام اضلاع میں قائم کنٹرول رومز سنٹرل پولیس آفس کے مرکزی کنٹرول روم سے منسلک ہمہ وقت رابطہ میں ہونگے۔