ایک نیوز: بالی ووڈ اداکاراکشے کمار نے بھارت کی معروف پنجابی گلوکارہ کی مالی مدد کرکے سب کے دل جیت لیے ہیں،اداکار نے 25لاکھ روپے گلوکارہ کو بھجوا کر انکی مدد کی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پنجابی لوک گلوکار گرمیت باوا کی بیٹی و گلوکارہ گلوری باوا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر مالی مدد کی اپیل کی تھی۔
گلوری باوا نے اپنی پوسٹ میں مالی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے اپیل کی تھی، گلوکارہ کی اپیل کے بارے میں جیسے ہی اکشے کمار کو معلوم ہوا تو اُنہوں نے فوراََ اُنکی مدد کرنیکا فیصلہ کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکشے کمار نے خود کو گلوکارہ کا بھائی قرار دیتے ہوئے اُنہیں مالی مشکلات سے نکلنے کے لیے 25 لاکھ روپے کی رقم بھجوائی۔
اکشے کمار کا بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ پنجابی موسیقی کی شان گرمیت باوا کے خاندان کو مالی مشکلات کا سامنا ہےمیں نے لیجنڈری گلوکار کی بیٹی گلوری باوا کو اپنی بہن سمجھا اور رقم بھیج کر اپنا فرض پورا کیا۔