قومی ٹیم کے ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کراچی پہنچ گئے

Jul 07, 2024 | 10:48 AM

ایک نیوز:پاکستان کرکٹ ٹیم کے ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کراچی پہنچ گئے، جیسن گلیسپی کراچی میں کیمپ کی نگرانی کریں گے ، جیسن گلیسپی لاہور کا بھی دورہ کریں گے۔
جیسن گلیسپی پاکستان شاہینز اور ریڈ بال کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے اور پریس بھی کریں گے، بعد  ا زاں قومی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ پاکستان شاہینز کے ساتھ دورہ آسٹریلیا پر بھی جائیں گے۔
اس کے علاوہ جیسن گلیسپی کی کل لاہور میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

مزیدخبریں