ایک نیوز: آج سے ملک میں مون سون کی بارشوں میں شدت کا امکان ہے، آج رات اور کل تیز موسلا دھار بارش سے کشمیر ،شمال مشرقی بلوچستان اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال طغیانی کا خطرہ ہے ۔
خطہ پوٹھوہار ، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، فیصل آباد میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ شدید ہے ، بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ جبکہ بالائی، جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ،بالائی سندھ، مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور کے پی کے میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے، اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلودرہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بالائی علاقوں میں چند مقاما ت پرموسلادھار بارش بھی متوقع ہے، پنجاب میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
ژوب،بارکھان، کوہلو،شیرانی ، موسیٰ خیل ،لورالائی،خضدار، آواران،لسبیلہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مون سون بارشوں میں شدت کا امکان،الرٹ جاری
Jul 07, 2024 | 10:38 AM